امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کے گراؤنڈ زیرو میں نائن الیون کی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کرنے والے واحد زندہ صدر بن جائیں گے، کیونکہ جو بائڈن، باراک اوباما، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش سمیت تمام چاروں سابق صدور نے اس تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ 'دی انڈیپنڈنٹ' کے مطابق، امریکی صدر نے پہلے سابق صدور کے ساتھ شامل ہونے کا ارادہ کیا تھا، تاہم یہ معلوم ہونے کے بعد کہ انہیں تقریر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریپبلکن رہنما نے اپنا پروگرام تبدیل کر لیا۔ تقریب کے منتظمین نے ان کی ٹیم کو اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قدم تقریب کو غیر جانبدار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس اس تقریب میں وائٹ ہاؤس کی نمائندگی کریں گے جبکہ صدر ٹرمپ پینٹاگون میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے جو 11 ستمبر 2001 کو حملے کی زد میں آیا تھا۔ تاہم، ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کے فیصلے کا تعلق گراؤنڈ زیرو کی تقریب میں سیاسی تقاریر پر پابندی سے ہے، انہوں نے ان رپورٹس کو "جعلی خبریں" قرار دیا اور کہا کہ وہ ایسے دن تقریر نہ کرنے پر خوش ہوں گے جو متاثرین کی یاد کے لیے مخصوص ہے۔ نیشنل ستمبر 11 میموریل اینڈ میوزیم نے 2012 سے گراؤنڈ زیرو کی تقریب میں سیاستدانوں کے خطاب پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اور یہ تقریب جان بحق ہونے والوں اور ان کے لواحقین کی یاد کے لیے وقف ہوتی ہے۔ یہ تقریب ان حملوں کی برسی کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے جن میں نیویارک، پینٹاگون اور پنسلوانیا میں تقریباََ 3,000 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس غیر معمولی تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گراؤنڈ زیرو کی تقریب سے غیر حاضر رہنے والے واحد زندہ امریکی صدر ہوں گے، باوجود اس کے کہ وہ ایک نیویارکی ہیں اور 11 ستمبر 2001 کے اپنے تجربات کے بارے میں بارہا بات کر چکے ہیں۔
Trump to skip 9/11 ceremony in NYC after being denied a speaking slot
خطاب کی اجازت نہ ملنے پر ٹرمپ کا نیویارک میں نائن الیون کی تقریب سے لاتعلقی کا فیصلہ